12th Class Exam 2021 only 3 Subjects exam and after 10th July | News in Urdu

Google Ads1

12th Class Exam 2021 only 3 Subjects exam and after 10th July | News in Urdu
سال ٢٠٢١ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طالب علموں کو مل رہا ہے، سال اول بغیر امتحان کے پاس، سال دوئم کے سات میں صرف تین مضامین کا امتحان، سلبیس / نصاب میں چالیس فیصد کمی ( یعنی طالب علم چودہ کی بجائے صرف تین مضامین کا امتحان دیں گا)
اتنا کچھ ملنے کے بعد بھی جو طالب علم اچھے نمبر حاصل نہ کریں وہ بدقسمت ہی ہوگا، ابھی بھی ایک ماہ سے زائد کا وقت ہے زیادہ سے زیادہ امتحان کی تیاری کریں اور اپنے تعلیمی گریڈ ز کو بہتر کرلیں
چودہ،سولہ کی جگہ تین،چار مضامین کاامتحان وہ بھی دس جولائی کے بعد
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات دس جولائی کے بعد ہوں گے، صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا، وفاقی وزير تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ امتحانات لازمی ہوں گے۔
وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اسلام آباد میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا، جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ صوبائی وزراء کے اجلاس میں تمام تعلیمی فیصلے متفقہ طور پر منظور کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طلبا کی یہ شکایت درست ہے کورس مکمل نہیں کروایا جاسکا۔شفقت محمود نے کہا کہ نویں دسویں کے امتحانات چار مضامین میں ہوں گے، امتحانات صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کے لیے جائیں گے، نویں اور دسویں کے امتحانات میں باقی مضامین کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔وزیر تعلیم نے تسلیم کیا کہ طلبا کی یہ شکایت درست ہے کورس مکمل نہیں کروایا جاسکا۔
شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا کسی حکومت کے لیے آسان نہیں، تعلیمی اداروں سے متعلق سب صوبوں کی مشاورت سے فیصلے کیے، وبا کی صورت میں تعلیمی داروں کو کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ او لیول کےبچوں کے خصوصی امتحانات 26 جولائی سے شروع ہوں گے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا کی وبا کے تعلیم پر منفی اثرات پڑے، طلباء کی شکایت درست ہے کہ یکسوئی سے پڑھائی نہیں ہوسکی، چالیس فیصد نصاب ہم نے کم کردیا تھا۔
شفقت محمود نے کہا کہ ہمارے نظام تعلیم میں طالبعلم امتحان سے دو مہینے پہلے پڑھتے ہیں، ہم نے اپنے فیصلوں میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا کہ امتحانات کے بغیر گریڈز نہیں ملیں گے، دسویں اور بارہویں کے امتحانات پہلے ہوں گے، نویں اور گیارہویں کے امتحانات بعد میں ہوں گے، او لیول کے بچوں کے لیے کیمبرج نے اسپیشل امتحان کا فیصلہ کیا۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ کوئی بھی ٹیچر ویکسی نیشن کے بغیر امتحان نہیں لے گا، سب سے فیئرٹیسٹ ایکسٹرنل امتحانات کا ہوتا ہے جس میں ایک ہی پیمانہ ہوتا ہے۔

Google Ads