Govt could not take final decision on board exams,

Ads by Google Adsense

میٹرک ، انٹرمیڈیٹ امتحان کی منسوخی کے طریقہ کار کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ ہوسکا
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت پاکستان بھر کے تمام تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کا مشترک اجلاس ، ابھی ابھی ختم ہوگیا ہے ۔ ایف جی اسٹڈی کے ذرئع کے مطابق آج کے اجلاس میں پروموشن کے طریقہ کار کے بارے میں کوئی متفقہ فیصلہ نہ سکا۔ اور کافی ساری پیچیدگیاں کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ جمعہ تک تمام بورڈ ان مشکلات کا کوئی حل پیش کریں۔
واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں اور اب اسکول 15 جولائی تک نہیں کھلیں گے۔ یونیورسٹیوں میں داخلے گیارہویں جماعت کے امتحانات کے مطابق ملیں گے۔ اس طرح 9 ویں،10 ویں، 11ویں اور12 ویں جماعت میں پروموشن گزشتہ برس کے رزلٹ پر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے اور بورڈ امتحانات نہ لینے کے حوالے سے جلد طلباء کو بغیر امتحانات پروموٹ کر نے سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا، اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزارت تعلیم میں اہم اجلاس ہوا جس میں تمام بورڈز کے چیئرمینوں نے بذریعہ
ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ 29 تعلیمی بورڈز سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ وزارت تعلیم نے بورڈز سے سفارشات طلب کر لیں۔ بورڈز نے سفارشات دینے کیلئے وقت مانگ لیا۔ شفقت محمود نے تصدیق کرتے ہوئے کہا جمعہ تک تمام سفارشات کو مکمل کر کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔
تمام بورڈ امتحانات کینسل ہیں، کوئی ابہام نہیں ہے۔ امپروومنٹ اور پرائیویٹ طلبہ سے متعلق فیصلہ جمعہ تک کیا جائے گانوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

All Board exams are cancelled. No confusion on that. 80% students have no issues. There are some categories like repeaters or improvers and private students and some others whose issues need to be addressed and will be by Friday
Ministry of Education has been in consultation with 29 boards across country regarding issues of some students arising out of promotion policy. Boards have requested few more days to finalise recommendations. A comprehensive announcement on all issues will be made by Friday.

Ads by Google Adsense