Preservation of Vegetables and Fruits

Preservation of Vegetables and پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ رکھنا گندم چاول اور چینی جیسی خوراك با آسانی ذخیرہ كر كے محفوظ كی جا سكتی ہے۔ لیكن پھل سبزیاں اور گوشت دودھ وغیرہ كو زیادہ دیر تك نہیں ركھا جا سكتا۔ پھل اور سبزیاں چند دن كے بعد ہی خراب ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ سب سے پہلا مقصد خوراك كو محفوظ كرنے كا یہی ہے كہ ہر قسم كی خوراك ہر موسم میں دستیاب ہو سكے اور اس كی قدرتی خصوصیات میں كم سے كم تبدیلی پیدا ہو اورقیمت بھی مناسب ہو ۔ پھلوں اور سبزیوں كو محفوظ كرنے سے متوازن غذا حاصل ہو سكتی ہے۔ اور ان كی بنی ہوئی اشیا كے ذریعے سے ہماری غذا میں تنوع بھی پیدا ہو گا۔ پاكستان میں سبزیوں اور پھلوں كو اچار چٹنیوں جام اور مربوں كی صورت میں پیش كیا جاتا ہے۔ اور یہ سب خوراك میں رنگ پیدا كرتے ہیں اورذائقے كو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس كے علاوہ ان كے ذریعے دستر خوان كو خوشنما بھی بنایا جا سكتا ہے۔