وزیر اعلیٰ سرحد کا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نمبر1پشاورکا دورہ


پشاور…وزیر اعلیٰ سرحد امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ تعلیمی ، عالمی اور رفاہ عامہ کے اداروں کو تحفظ فراہم کیا جائیگاوہ اسکول کھل جانے کے بعد گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نمبر1 کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کا کہناتھا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور عوام کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتے ہیں جو ان کے ذہنوں کی کمزوری کی نشاندہی کرتی ہے۔ تاہم دہشت گردوں کواپنے مقاصد میں ناکامی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسکولوں کو کھلا رکھنے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد میں پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں ہماری حکومت نے پولیس کو زیادہ وسائل دیکر جدید آلات سے لیس کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد میں53 ہزار پولیس نفری اور27 ہزار اسکول ہیں ۔اس لئے اسکول انتظامیہ کو اپنی مدد آپ کے تحت سکیورٹی کے انتظامات کرنے چاہیے۔
شکریہ جنگ