Students who got positions in Matric exams Mirpur

میرپور: 21 جولائی: آزاد کشمیر جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2011 میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا جب کہ دیگر طلباء کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔ شعیب سلیم نے پہلی،؛ اویس خالد نے دوسری، محسن اختر اور محمد عمیر نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس بات کا اعلان آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سردار محمد منشاء ذکی سیکرٹری بورڈ پروفیسر راجہ ایاز خان، کنٹرولر کالجز پروفیسر سردار محمد رزاق خان اور کنٹرولر سکولز جاوید مرزا نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ 55612 نےامتحان میں شرکت کی ، 35017 نے بطور ریگولر امیدوار جب کہ 20595 بطور پرائیویٹ شمال امتحان ہوئے۔ ریگولر 25803 امیدواران کامیاب ہوئے اور 5569 پرائیویٹ امیدوار کامیاب ہوئے۔ اس طرح ریگولر امیدواروں کا نتیجہ 73.69 فیصد جب کہ پرائیویٹ کا 27.04 فیصد رہا ۔ اس طرح مجموعی طور پر بورڈ کا نتیجہ 56.41 فیصد رہا۔

شکریہ جنگ میرا شہر آزاد کشمیر