پختون خواہ میں پرائمری اساتذہ کی گریڈ 16 تک ترقی

پشاور: 21 اپریل: محکمہ تعلیم خیبر پختون خواہ نے ملازمتی ڈھانچے میں نظر انداز ہونے والے پرائمری اساتذہ کو گریڈ 16 تک ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سمری تیار کر لی گئی ہے۔ جس کے تحت وہ پڑھے لکھے پرائمری اساتذہ جو گریڈ 9 میں کام کر رہے ہیں کو گریڈ 16 تک ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وہ اساتذہ جو اس وقت گریڈ 14 میں ہیں کے کیسز کا جائزہ لے کر انہیں گریڈ 16 تک ترقی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پرائمری ٹیچرز کی اس ترقی کے لئے وفاق میں نافذ العمل سٹرکچر سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ نئے طریقہ کار کے مطابق پرائمری اساتذہ کی ترقی کے لئے ملازمت کے دورانیے کی معیار بھی رکھی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرائمری ٹیچرز کو موجودہ سروس سٹرکچر کی تیار کے موقع پر براہ راست ترقی کے لئے 20 فیصد کوٹہ رکھا گیا تھا جو آخر میں ختم کر دیا گیا۔ اسی طرح پرائمری ٹیچر کے لئے سروس سٹرکچر میں ترقی کے لئے ایک دفعہ کی شرط رکھنے سے اساتذہ میں کافی بددلی پھیل گئی تھی جس کے بارے میں محکمہ تعلیم کو آگاہ کر دیا گیا تھا ۔ ان خدشات میں اضافہ اس وجہ سے ہوا تھا کہ ان بی ایڈ کرنے والے پرائمری ٹیچرز کی ترقی کے لئے سی ٹی کو لازمی قرار دیا تھا جب کہ سی ٹی پر بھی پابندی عائد تھی ان جائز شکایات کی وجہ سے پرائمری اساتذہ کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے نیا طریقہ کار بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ سروس سٹرکچر کے اعلان کی وجہ سے صوبے میں 40 ہزار 2 سو 92 پرائمری اساتذہ کو ترقی ملی تھی جب کہ نئے رولز پر عمل درآمد ہونے سے مزید پرائمری ٹیچرز ترقی کر لیں گے جس سے ایس ای ٹی کی حالیہ کمی بھی پوری ہو جائے گی۔ اس سلسلے میں جب وزیر تعلیم سردار حسین بابک سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جو پڑھے لکھے پرائمری اساتذہ ہیں ان کے مطالبات جائز تھے اور اہم انہیں پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہم نے تمام اضلاع سے سنیارٹی لسٹیں تیار کروائی ہیں اور انہیں باقاعدہ آویزاں کر کے اس میں شفافیت کا عنصر بھی ڈالا ہے تاکہ حق دار کو اس کا حق ملے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلیف پر کوشش ہو گی کہ ہم اسے جلد از جلد فراہم کریں۔

شکریہ مشرق

More News

Title Post date
AIOU Announces SSC, HSSC Results 2 days 4 hours
Travel accounts and an analytical study... 2 days 4 hours
Poetry World Cup: Dare we Spell it out 3 days 4 hours
AIOU’s Admissions for MPhil, PhD to... 3 days 5 hours
AIOU Signs Agreement to Promote... 3 days 5 hours
FUUAST University seeks FIA help to bust... 3 days 5 hours
Farrah Alizai, a Pakistan student won... 3 days 5 hours
AIOU to Launch Programmes for Overseas... 3 days 5 hours
Seminar on ‘Her Right to Education’ Held 3 days 5 hours
Seminar on Challenges to Girls’ Education 3 days 5 hours
Bannu Board announces HSSC Results 4 days 4 hours
Federal Urdu University seeks FIA help... 4 days 4 hours
National Book Foundation to Translate UN... 4 days 4 hours
AIOU to Check sale of Solved assignments 4 days 4 hours
Workshop organised at RIS 4 days 4 hours
International Islamic University Changes... 4 days 4 hours
Pakistan Facing Gender Gaps in Education... 4 days 4 hours
KP CM Chairs First BoD Meeting of KP-... 5 days 4 hours
Pak and French natural history museums... 5 days 4 hours
PMDC Decided to Register Degrees of 700... 5 days 23 hours
Teachers seek Payment of Dues for Exams... 5 days 23 hours
Jinnah College for Women clinches top 3... 6 days 24 min
Cadet College Swat clinches tops... 6 days 26 min
Pakistani Students Excel at Beijing... 6 days 27 min
Bahria University Educating Street... 6 days 28 min
Girls clinch top positions in Mardan... 1 week 3 hours
Voucher scheme soon for poor children’s... 1 week 3 hours
Voucher scheme soon for poor children’s... 1 week 3 hours
Teachers, writers protest Israeli... 1 week 3 hours
British HC issues Visa Guidelines for... 1 week 4 hours