فروغ تعلیم میں نجی ادارے کا کردار مثالی ہے

مانسہرہ: 11 جون: نجی تعلیمی اداروں کا کردار اعلی تعلیم کے حوالے سے مثالی ہے اور یہ ادارے تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں تعلیم کو تجارت کا درجہ نہیں دینا چاہیئے۔ دیانت داری ، محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو نجی تعلیمی ادارے اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے مزید مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تجربہ کار اور اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کے ہاتھوں میں طلبا کا مستقبل ہے۔ طلبا کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ نہایت ہی ذمہ داری اور دیانت داری کے ساتھ ادا کرنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر سید سخاوت شاہ نے الحاق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نجی و سرکاری اداروں کے متعلق مختلف امور پر بحث کی گئی اور متعدد فیصلے کئے گئے ۔ جن تعلیمی اداروں کے امور زیر بحث لائے گئے ان میں گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز ہری پور کو ایم کام ڈسپلن شروع کرنے کے لئے 40 سیٹوں کی منظوری دی گئی جب کہ گرلز ڈگری کالج ہری پور اور گورنمنٹ گرلز کالج مانکرائے ہری پور کی بی اے کلاسوں کے الحاق کے متعلق بھی فیصلے ہوئے ۔ گورنمنٹ ڈگری کالج دریند کو بھی بی اے کی کلاسوں کے اجراء کے ساتھ 50 سیٹوں کی اجازت دی گئی۔ یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ اسلام آباد کالج آف مینجمنٹ اینڈ ڈیزائن میں بی ایف اے، ایم ایف اے اور انگل ایم اے کی مشروط اجازت دے دی گئی جب کہ نجی تعلیمی اداروں کے متعلق بھی فیصلے کئے گئے جن میں سرحد کالج آف کامرس ہری پور میں شام کی کلاسوں کی اجازت 40 نشستوں کے ساتھ دی گئی اور سید احمد شہید کالج آف کامرس مانسہرہ کے B.Com پروگرام کے لئے مزید 30 اضافی نشستیں منظور کی گئیں۔ قائداعظم کالج آف کامرس مانسہرہ کا تعلق بی کام کے لئے 30 نشستوں کے ساتھ کرنے کا فیصلہ Nims College of Medical Sciences ایبٹ آباد کے لئے MBBS کی 20 نشستوں کا اضافہ کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر اینڈ مینجمنٹ سائنسز ایبٹ آباد کے لئے B.Com میں 40 نشستوں کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ صوبہ بھر کے الحاق شدہ اداروں کی فیسوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

شکریہ آج پشاور صفحہ 3

More News

Title Post date
Fata students demand end to reserved... 5 days 1 hour
UoP Plans Study for Better Drug Exports 5 days 1 hour
Allama Iqbal Open University Date... 5 days 2 hours
Helping schoolchildren think out of the... 1 week 2 days
Helping schoolchildren think out of the... 1 week 2 days
Over 200 teachers promoted in Lower Dir 1 week 2 days
Schools and Colleges to Reopen on... 1 week 2 days
Polyclinic Offers Admission in Nursing... 1 week 2 days
NBF to promote reading culture 1 week 3 days
Schools and colleges to Reopen on... 1 week 3 days
Dr Hasan Ejaz Got a PhD degree in... 1 week 3 days
NUML Scholars to Fly Abroad 1 week 3 days
Reopening of Islamabad Schools Delayed... 1 week 3 days
Modalities exchanged with Malaysian... 1 week 3 days
Primary teachers form body to fight for... 1 week 5 days
Moot on computational, social sciences 1 week 5 days
Int’l moot on Computational, Social... 1 week 5 days
Swabi Medical College Principal Named 1 week 5 days
NBF Forms Book Review Committee 1 week 5 days
52.76 pass Federal Board HSSC-I exam 2 weeks 1 hour
PFUJ to make human chain to protect... 2 weeks 1 hour
Entrance test in KP for medical, dental... 2 weeks 1 hour
Rain, winds flatten wall of Lakki girls... 2 weeks 1 day
ETEA holds Entrance Test for Admission... 2 weeks 1 day
Abbottabad Schools Fleecing students in... 2 weeks 1 day
School holidays in capital extended till... 2 weeks 1 day
PIMS strengthens ambulance service 2 weeks 1 day
HSSC-I Exam Results Today 2 weeks 1 day
School Holidays Extended Till 25th 2 weeks 1 day
Independence Day celebrated at H-8... 2 weeks 2 days