ایبٹ آباد سکول ٹیچر کا بچوں پر تشدد

ایبٹ آباد: 11 جون: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری انگلش میڈیم سکول نمبر 3 ایبٹ آباد کے ٹیچر کا پانچویں کلاس کے بچوں پر ظالمانہ تشدد ، بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات پڑ گئے۔ والدین شکایات لے کر ای ڈی او تعلیم ایبٹ آباد کے پاس پہنچ گئے اور ای ڈی او ٹیچر کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے تین دن کے اندر رپورٹ طلب کر لی گئی۔ گزشتہ روز گورنمنٹ انگلش میڈیم ہائر سیکنڈری سکول نمبر 3 ایبٹ اباد کے ٹیچر زاہد تنولی نے طلبا کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ادھ موا کر دیا۔ بچوں کے والدین ٹیچر کے خلاف شکایات لے کر ای ڈی او تعلیم ایبٹ آباد کے پاس پہنچ گئے۔ ای ڈی او تعلیم نے گورنمنٹ انگلش میڈیم سکول نمبر 3 ایبٹ آباد کے پرنسپل عبدالرشید کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے تشدد کرنے والے ٹیچر کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیتے ہوئے تین روز کے اندر رپورٹ طلب کر لی۔ ٹیچر زاہد تنولی کے خلاف پہلے بھی بچوں پر تشدد کرنے کی شکایات منظر عام پر آ چکی ہیں۔ متاثرہ بچوں کے والدین نے مذکورہ ٹیچر کو فوری طور پر دور دراز علاقہ کے سکول مین تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیچر زاہد تنولی ریڈیو سٹیشن میں بھی کام کرتا ہے اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کے بجائے اپنی فنکارانہ صلاحیتیں جگانے ک ےلئے زیادہ توجہ دیتا ہے۔ بچوں کے والدین نے ای ڈی او ایجوکیشن صاحب زادہ حامد محمود اور ڈی سی او ایبٹ آباد سید ظہیر الاسلام سے مطالبہ کیا کہ بیک وقت دو سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ٹیچر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

شکریہ آج ایبٹ آباد صفحہ 4

More News

Title Post date
AIOU Announces SSC, HSSC Results 2 days 4 hours
Travel accounts and an analytical study... 2 days 4 hours
Poetry World Cup: Dare we Spell it out 3 days 4 hours
AIOU’s Admissions for MPhil, PhD to... 3 days 5 hours
AIOU Signs Agreement to Promote... 3 days 5 hours
FUUAST University seeks FIA help to bust... 3 days 5 hours
Farrah Alizai, a Pakistan student won... 3 days 5 hours
AIOU to Launch Programmes for Overseas... 3 days 5 hours
Seminar on ‘Her Right to Education’ Held 3 days 5 hours
Seminar on Challenges to Girls’ Education 3 days 5 hours
Bannu Board announces HSSC Results 4 days 3 hours
Federal Urdu University seeks FIA help... 4 days 4 hours
National Book Foundation to Translate UN... 4 days 4 hours
AIOU to Check sale of Solved assignments 4 days 4 hours
Workshop organised at RIS 4 days 4 hours
International Islamic University Changes... 4 days 4 hours
Pakistan Facing Gender Gaps in Education... 4 days 4 hours
KP CM Chairs First BoD Meeting of KP-... 5 days 4 hours
Pak and French natural history museums... 5 days 4 hours
PMDC Decided to Register Degrees of 700... 5 days 23 hours
Teachers seek Payment of Dues for Exams... 5 days 23 hours
Jinnah College for Women clinches top 3... 6 days 24 min
Cadet College Swat clinches tops... 6 days 25 min
Pakistani Students Excel at Beijing... 6 days 26 min
Bahria University Educating Street... 6 days 28 min
Girls clinch top positions in Mardan... 1 week 3 hours
Voucher scheme soon for poor children’s... 1 week 3 hours
Voucher scheme soon for poor children’s... 1 week 3 hours
Teachers, writers protest Israeli... 1 week 3 hours
British HC issues Visa Guidelines for... 1 week 4 hours