Animation courses in Pakistan info in Urdu

Google Ads1
animation-courses-in-pakistan-info-in-urdu

Animation Courses After intermediate

تحریر فاروق احمد انصاری
کیا آپ اینیمیشن اور ملٹی میڈیا کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ کیا آپ ڈرائنگ بنانے میں اچھے ہیں اور اپنے کام کے ذریعے تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ اینیمیشن بطور پیشہ اختیار کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ان سوالات کا جواب ہاں میں ہے تو اس حوالے سے پیشہ ورانہ اینیمیشن اور ملٹی میڈیا کورسز آپ کے لئے مددگار ثابت ہوں گے۔
اینیمیشن کا تعارف
اگر آسان الفاظ میں بیان کیا جائے تو ساکن تصاویر کے سیٹ کو تیزی سے ڈسپلے کرکے حرکت اور تبدیلی کا احساس پیدا کرنے کے عمل کو اینیمیشن کہتے ہیں۔ اس تکنیک کا استعمال کرداروں کو زندہ کرنے اورانہیں ظاہر کرنے کے لئے کیا جاسکتا ہے، جیسے کہ وہ حرکت میں ہیں۔
روایتی طور پر، اینیمیشن کی ترتیب بنانے کے لئے اسٹاپ موشن کی تکنیک کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں ایک وقت میں ایک موضوع کے ہر ایک فریم کی تصویر کو کھینچنا یا بنانا اور پھر ان تصویروں کو فی سیکنڈ تیز رفتاری کے ساتھ پیش کرنا ہوتا ہے ۔
اینیمیٹر کی حیثیت سے ، آپ 2D ہینڈ ڈرائنگ ، 2D کمپیوٹر جنریٹڈ ، 3D کمپیوٹر جنریشن، اسٹاپ موشن یا ماڈل اینیمیشن کی تکنیک استعمال کرسکتے ہیں، طریقہ ان کی تخصیص پر منحصر ہے ۔ آجکل کمپیوٹرز اور مختلف سو فٹ ویئرز کا استعمال اینیمیشن (2Dیا & 3D) تخلیق کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اس فیلڈ کو CGIکے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
ہم اپنی زندگی میں اینیمیشن کو مختلف شکلوں میں دیکھتے ہیں۔ سی جی آئی فلموں، کارٹونوں، متحرک فلموں، اشتہارات، ٹی وی شوز اور ویب سائٹس وغیرہ میں ہمیں اینیمیشن جا بجا نظر آتی ہے۔ اس میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا رلانے کےساتھ ساتھ آپ کے اندر اچھے مشاہدے کی مہارت، تخلیقیت،ڈرائنگ / خاکہ نگاری کی مہارت، صبر اور ارتکاز، کرداروں کو سمجھنے کی صلاحیت، ٹیم کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئےگفتگوکی مہارت، جزئیات پر گہری نظر، کمپیوٹر اور سافٹ ویئر کی مہارت اورٹیم ورک کی مہارت کا ہونا ضروری ہے۔
ڈپلوما کورسز
آ پ اپنے رحجان اور دلچسپی کے مطابق 2D اینیمیشن،3D اینیمیشن، ڈیجیٹل اینیمیشن، سی جی اینیمیشن،ٹی وی پروگرام اور فلم سازی،وی ایف ایکس ، ویڈیو میں ترمیم اور پوسٹ پروڈکشن جیسی مختلف فیلڈز میں ڈپلوما کرسکتے ہیں۔ ڈپلوما پروگرام عام طور پرچھ ماہ سے ایک سال کے عرصے تک جاری رہتے ہیں لیکن کورس کا دورانیہ ایک انسٹیٹیوٹ سے دوسرے انسٹیٹیوٹ میں مختلف ہوسکتا ہے۔
اہلیت:
جو طلباء تسلیم شدہ بورڈ سے سائنس، کامرس یا آرٹس میں انٹرمیڈیٹ کرچکے ہیں، وہ یہ ڈپلوما کورس کرنے کے اہل ہیں۔ اسی طرح آپ مختصر مدت کے شارٹ کورسز بھی کرسکتے ہیں۔ سرٹیفکیٹ پروگراموں کا دورانیہ انسٹیٹیوٹ پر منحصر ہوتا ہے۔ کورس کی مدت 3سے6 ماہ کے درمیان ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ ، آپ اینیمیشن ورکشاپس میں بھی جاسکتے ہیں اور اس پیشے سے متعلق مہارتیں سیکھ سکتے ہیں۔
پاکستانی طلباء میں اینیمیشن، کیریئر کا ایک بہت ہی مقبول انتخاب بن کر اُبھری ہے۔پچھلے کچھ سالوں میں اس فیلڈ نے کافی توجہ حاصل کی ہے ۔ ملک میں اینیمیشن فلموں اور کارٹونوں کی کامیابی نے اس شعبے کے فروغ کیلئے بہت کام کیا ہے۔ پاکستان میں پروفیشنل اینیمیشن کے لیے ہنرمند اور تخلیقی افراد کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اسٹوڈیوز، فلم پروڈکشن ہاؤسز اور اینیمیشن کمپنیاں جانتی ہیں کہ اس فیلڈ کی وسعت کتنی زیاد ہ ہے اورآنے والا وقت اینیمیشن کا ہی ہے۔ انھیں بس اہل اور ہنر مند افراد کی ضرورت ہے ، جو اپنے کام سے دنیا کو حیران کرسکیں۔
فیلڈ میں مواقع
اگر آپ ایک ماہر اینیمیٹر بن جاتے ہیں تو اپنے تجربے سے ڈائریکٹر، پروڈکشن ڈیزائنر، اسکرپٹ رائٹر، اسٹوری بورڈ آرٹسٹ، السٹریٹر،لے آؤٹ آرٹسٹ، ڈیجیٹل پینٹر، ماڈلر، کمپوزیٹراور ایڈیٹر کی کرسی پر بیٹھ کر اپنے شوق کو پورا کرسکتے ہیں اور اچھی آمدنی سےبھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اس کے لیے آپ اپنا اسٹوڈیو کھول سکتے ہیں یا فری لانس کام بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اینیمیشن اسٹوڈیوز، میڈیا ایجنسی، فلم پروڈکشن ہاؤسز، پوسٹ پروڈکشن ہاؤسز اور ایڈورٹائزنگ ایجنسی جیسے اداروںمیں اور ای کامرس ویب سائٹس، ای میگزینز وغیرہ پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکتے ہیں ۔
کمپیوٹر اور موبائل گیم ڈویلپرز
ابتدا میں تنخواہ آپ کی مہارت ، اہلیت اور کمپنی پر منحصر ہوتی ہے۔ اگر شروعات میں آپ کو معاوضہ زیادہ نہ بھی ملے تو پریشان مت ہوں، آپ اپنے مالکان یا مینجمنٹ کو اپنے تجربے اور صلاحیتوں سے متاثر کرتے ہوئے منہ مانگا معاوضہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Animation courses after intermediate
حوالہ: یہ مضمون جناب فاروق احمد انصاری صاحب کا تحریرکردہ ہے،یہ روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن مورخہ آٹھ دسمبر 2019 کو شائع ہوا

Animation courses after intermediate

Google Ads